چیسشائر میں نجی آئی وی ایف اور بانجھ پن کا علاج

مانچسٹر فرٹیلیٹی برطانیہ میں نجی سطح پر بانجھ پن کا علاج کرنے والا بڑا ادارہ ہے۔ ہمارا کلینک چیسشائر میں واقع  ہے جس میں تمام جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں۔ ہم گزشتہ 30 برس سے لوگوں کو والدین بننے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ملک کے ذہین ترین ماہرین تولید ہیں جو آپ کی مدد کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

ہمارے  پاس بانجھ پن کے علاج اور تولیدی حوالے سے متعدد خدمات فراہم کرنے کی سہولیات ہیں، جیسا کہ:

  • تولیدی تحقیق اور سکین (تولیدی MOT)
  • آئی وی ایف علاج بذریعہ  آئی سی ایس آئی
  • عطیہ کردہ نطفے  سے علاج ۔ آپ غیر شادی شدہ ماں ہیں ، ہم جنس پرست جوڑا یا آپ کے مرد ساتھی میں تولیدی مسائل ہیں
  • عطیہ کردہ انڈوں سے علاج ۔ جہاں آپ کے اپنے انڈے ناقابل استعمال ہوں جیسا کہ عمر کی وجہ سے یا کسی طبی مسئلے کے باعث
  • انڈوں کی شراکت: کم قیمت نجی آئی وی ایف/آئی سی ایس۔ £870 فی چکر اگر آپ کی عمر 18-35 سال ہے اور آپ ہمارے انڈوں کی شراکت کے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں
  • درونِ رحم نطفہ کی فراہمی
  • سرجیکل سپرم ریٹریوول (SSR)

مانچسٹر فرٹیلیٹی کا انتخاب ہی کیوں؟

  • شمال مغربی علاقوں میں صرف ہمارا کلینک ہی عطیہ کردہ نطفے اور انڈوں کے ذریعے تولیدی مسائل کا علاج فراہم کرتا ہے۔ ہمارے تمام عطیہ دہندگان کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ہم آپ کو متعدد عطیہ دہندگان پیش کریں گے جن میں آپ انتخاب کر سکیں گے۔
  • آپ کو اولاد کی نعمت سے مالا مال کرنے کے لیے جدید ترین طریقے اور ٹیکنالوجیز پیش کرتے ہیں تاکہ جس میں ایمبریو سکوپ مانیٹرنگ بھی شامل ہے۔
  • تمام عمروں کے افراد میں بانجھ پن کے علاج میں ہماری کامیابیاں تسلسل سے جاری ہیں۔
  • ہم دیانتدارانہ اور شفاف پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ علاج کے آغاز میں ہی آپ کو آپ کی تولیدی ضروریات کے مطابق تیار کردہ علاج کا خاکہ پیش کر دیا جائے گا جس میں اخراجات بھی تفصیل بھی شامل ہے
  • آپ ہر مرحلے پر ہماری دوستانہ ٹیم، نرسوں، کونسلروں، لیبارٹری کے عملے اور کنسلٹنٹس کی مکمل معاونت پائیں گے

آج ہی ہمارے بارے میں مزید جانیں اور دیکھیں کہ ہم اولاد کی نعمت حاصل کرنے میں آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں:

www.manchesterfertility.com

پیشنٹ ایڈوائزر کے ساتھ بہ نفس نفیس ملاقات طے کرنے کے لیے 0161 300 2730 پر کال کریں یا info@manchesterfertility.com پر ای میل بھیجیں

برائے مہربانی یاد رکھیےکہ ہمارے پاس  چینی ،اردو اور عربی زبان بولنے والا عملہ موجود  نہیں ہے  ۔  لیکن ہم

علاج کے تمام دورانیہ میں  آپ کی مدد کیلئے  آپ کی جانب سے مترجم کا بندوبست کر سکتے ہیں ۔

کیا آغاز سفر  کیلئے تیار ہیں؟

ہم سے رابطہ کیجئے